افغانستان سے سیریز، 4 پاکستانی کھلاڑیوں نے ڈیبیو کرلیا

March 24, 2023

افغانستان کے خلاف 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں 4 پاکستانی کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں صائم ایوب، طیب طاہر، احسان اللّٰہ اور زمان خان کو شامل کیا گیا۔

ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں عمدہ کارکردگی کی بدولت صائم ایوب، طیب طاہر، احسان اللّٰہ اور زمان خان کو افغانستان کے سیریز میں موقع دیا گیا۔

ان چاروں کھلاڑیوں کو پہلی بار گرین شرٹس اور کیپ پہننے کا موقع مل گیا ہے۔

نوجوان بیٹر صائم ایوب کو شان مسعود نے کیپ پہنائی، کپتان شاداب خان نے طیب طاہر کو پاکستانی کیپ پیش کی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے احسان اللّٰہ کو کیپ پہنائی جبکہ جارح مزاج بیٹر افتخار احمد نے فاسٹ بولر زمان خان کو کیپ دی۔