ٹیم پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اچھا نہیں کھیلی، شاداب

March 25, 2023

سوشل میڈیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ ٹیم پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اچھا نہیں کھیلی۔

میچ کے بعد بات کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ اُمید ہے کم بیک کریں گے۔

شاداب کا کہنا تھا کہ ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں میں کچھ نروسنس دکھائی دی، مگر ان کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان کے 93 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم نے 18 ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور یوں پہلی بار کسی انٹرنیشنل میچ میں گرین شرٹس کو شکست دی ہے۔