ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ میچ میں چھکوں کا بھی ریکارڈ بن گیا

March 26, 2023

ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے ٹی 20 انٹرنیشنل کے میچ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بن گیا۔

سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقی ٹیم نے مجموعی طور پر 35 چھکے لگائے۔

اس سے قبل 2022ء میں بلغاریہ اور سربیا کے میچ میں 33 چھکے لگے تھے۔

اسی میچ میں ویسٹ انڈیز نے 22 چھکے لگا کر ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

کالی آندھی نے اس موقع پر افغانستان کے 22 چھکوں کا ریکارڈ برابر کیا۔

میچ کی ایک اور خاص بات یہ رہی کہ اس میں مجموعی طور پر ریکارڈ 394 رنز چوکوں اور چھکوں کی مدد سے اسکور کیے گئے۔

اس سے قبل ایک میچ میں باؤنڈریز سے سب سے زیادہ 344 رنز بنائے گئے تھے۔