ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی خبریں درست نہیں، ترجمان ایم کیو ایم

March 27, 2023

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ انتخابات میں ایم کیو ایم کے حصہ نہ لینے کی خبریں درست نہیں۔

ترجمان ایم کیو ایم نے ایک بیان میں کہا کہ 18 اپریل کو ضمنی بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں نے فارم جمع کرائے ہیں۔

ترجمان کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کی مشاورت سے ہوگا۔