شارجہ: پاک افغان میچ میں نظم و ضبط کیلئے ہدایات

March 27, 2023

شارجہ میں ہونے والے پاکستان اور افغانستان کے میچ میں نظم و ضبط کےلیے ہدایات جاری کردی گئیں۔

منتظمین کی جانب سے کہا گیا کہ غیر اخلاقی اور نسل پرستانہ نعروں کی سخت ممانعت ہے، غیر اخلاقی زبان کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تماشائیوں کو شارجہ اسٹیڈیم میں نصب اسکرین سے بار بار ہدایت کی جارہی ہیں۔ ہدایت نامہ کی خلاف ورزی پر اسٹیڈیم سے نکال دیا جائے گا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں پر دیگر پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔ بدتمیز شائقین پر ممکنہ مجرمانہ، مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔