محمود اسلم نے جنت سے اپنی پہلی تصویر شیئر کر دی

March 28, 2023

بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز زنڈسٹری کے سینئر اور نامور اداکار محمود اسلم نے جنت سے اپنی تصویر شیئر کر دی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سینئر اداکار نے اپنی پاکستان کی مشہور نمک کی کان کھیوڑہ میں لی گئی تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر کے کیپشن میں محمود اسلم نے ان کے انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’جنّت سے لی گئی پہلی تصویر ، کیوں کہ پاکستانیوں نے مجھے مار دیا ہے‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند روز قبل اداکار کی موت کی جھوٹی خبریں گردش کر رہی تھیں، جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے زندہ ہونے کی تصدیق ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کی تھی۔