کنگنا رناوت پریانکا چوپڑا کی حمایت میں سامنے آگئیں

March 28, 2023

فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے انڈسٹری میں کنارے سے لگائے جانے کے انکشاف پر اداکارہ کنگنا رناوت بھی بول پڑیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے پریانکا چوپڑا کی حمایت میں متعدد ٹوئٹ کئے اور کہا کہ یہ ہی ہے بالی ووڈ کا اصل چہرہ جہاں باہر سے آنے والوں کو جگہ نہیں دی جاتی، انہیں ہراساں کیا جاتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ سے متعلق کہا ہے کہ انہیں بالی ووڈ میں ہراساں کیا گیا، ان کے خلاف گروہ بندی کی گئی اور انہیں کام نہیں دیا گیا، سب جانتے ہیں کہ کرن جوہر نے شاہ رخ خان کے ساتھ دوستی کی وجہ سے ان پر پابندی عائد کی تھی، ایسی غنڈہ گردی کی گئی کہ اسے بالی ووڈ چھوڑ کر جانا پڑا‘۔















انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ میڈیا نے اس کے خلاف لکھا، کرن جوہر، شاہ رخ خان فلم مافیا ہیں ان کی گہری دوستیاں ہیں اور یہ باہر سے آنے والے کمزور لوگوں کی تلاش میں ہوتے ہیں کہ کوئی ان کے ہاتھ لگے اور وہ اسے پنچنگ بیگ بنا دیں۔ اسے اس حد تک ہراساں کیا گیا کہ اسے ہندوستان چھوڑنا پڑا‘۔

خیال رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت اور پریانکا چوپڑا نے 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم فیشن میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔