سعودی عرب جائیداد کی غیرملکی ملکیت کا نظام حتمی مراحل میں

March 29, 2023

جدہ (شاہدنعیم) سعودی عرب کی جنرل رئیل اسٹیٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹوآفیسر(سی ای او) عبداللہ الحماد نے کہا ہے کہ مملکت میں رئیل اسٹیٹ کی غیرملکی ملکیت کے لئے ایک نیا نظام وضع کیا جارہا ہے اور یہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق مملکت میں جائیداد کی غیرملکی ملکیت کے بارے میں انہوں نے یہ تبصرہ ایک چینل کےایک انٹرویو میں کیا ہے۔انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ غیرشہری سعودی عرب میں مبیّنہ طورپرتجارتی، رہائشی اور زرعی سمیت ہر قسم کی جائیداد خرید کر سکیں گے۔