فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر اضافہ

March 29, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر )بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کے اضافے سے 1957 ہو گئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1000 روپے اور 857روپے کا اضافہ ہوگیاکراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 205600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 176268 روپے کی سطح پر آگئی فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے2250 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1929 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔