افغانستان کے کرکٹرز نے پاکستانی کھلاڑیوں کو تحفے میں کیا دیا؟

March 29, 2023

اسکرین گریب

افغانستان کرکٹ ٹیم نے حال ہی میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو شکست دی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پاکستان اور افغانستان کے کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی سیریز ختم ہونے کے بعد ایک دوسرے سے باتیں کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغانستان کے کھلاڑی پاکستان کے پلیئرز کو کوئی چیز دے رہے ہیں۔

اس حوالے سے افغانستان کرکٹ بورڈ نے ایک ٹوئٹ کیا ہے اور لکھا کہ افغانستان کے کھلاڑیوں نے پاکستان کے پلیئرز کو افغانستان کی مشہور زعفرانی چائے تحفے میں دی ہے۔

واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں افغانستان نے پاکستان کو دو ایک سے شکست دی تھی۔

سیریز کے ابتدائی دونوں میچز افغانستان کی ٹیم کے نام رہے تھے جبکہ تیسرا میچ پاکستان نے جیتا تھا۔