میں کبھی بالی ووڈ کو بدنام نہیں کروں گی، راکھی ساونت

March 30, 2023

فائل فوٹو

بالی ووڈ میں گروہ بندی سے متعلق عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بیان پر بھارتی اداکارہ، ڈانسر و ماڈل راکھی ساونت کا ردعمل سامنے آگیا، انہوں نے کہا کہ میں بالی ووڈ کو کبھی بدنام نہیں کروں گی۔

راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے، رزق لکھا ہوا ہے ہمیں محنت کرنی چاہیئے۔ انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں بھی کئی بار گری اور اُٹھی ہوں، ہمت نہیں ہارنی چاہئیے، بس محنت کرنی چاہیئے۔


انہوں نے پریانکا چوپڑا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بالی ووڈ سے شہرت حاصل کرکے ہالی ووڈ گئی ہیں اور پھر بالی ووڈ کو برا بول رہی ہیں، ان کی جگہ میں ہوتی تو میں بالی ووڈ کو کبھی بدنام نہیں کرتی، جو کچھ ہے بالی ووڈ کا ہی دیا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا تھا کہ بالی ووڈ میں کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے انہیں انڈسٹری میں کام نہیں کرنے دیا اور ان کے لیے مشکلات کھڑی کیں، انہیں کنارے سے لگایا گیا، انہیں گائے کا گوشت کھانے پر مجبور کیا گیا، انہیں ان کی رنگت کے باعث ہراساں کیا گیا جس کی وجہ سے انہیں بالی ووڈ چھوڑ کر جانا پڑا۔