نوجوان اداکارہ رادھیکا آپٹے کی نئی فلم ’مسز انڈر کور‘ کا ٹریلر ریلیز

March 30, 2023

بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ رادھیکا آپٹے کی فلم ’مسز انڈر کور‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا۔

یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی، رادھیکا آپٹے کو ایک خاتون خانہ دکھایا گیا ہے۔

لیکن وہ چند خواتین کے قتل کے بعد قاتل کو پکڑنے کیلئے اپنی متجسس صلاحیتوں کو بروئے کار لاتی ہیں۔

رادھیکا آپٹے کے کردار کا نام درگاہ ہے جو شادی سے قبل تک انڈر کور ایجنٹ تھی۔

’مسز انڈر کور‘ انوشری مہتا نے لکھی ہے جبکہ ہدایتکار بھی وہی ہیں۔