لاہور ایئر پورٹ کے ڈپارچر لاؤنج میں جعلی سفری دستاویزات پر داخل ہونے والے شخص کو ایف آئی اے نے پکڑ لیا۔
ترجمان فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران بغیر یا جعلی دستاویزات کیساتھ داخلے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
لاہور سے ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اوکاڑہ کا رہائشی شخص شیراز جعلی ٹکٹ پر انٹرنیشنل ڈپارچر ایریا میں داخل ہوگیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کاؤنٹر پر پہنچنے پر اہلکاروں نے دستاویزات کی جانچ پڑتال پر مسافر کو پکڑ لیا، جانچ پڑتال کے دوران مسافر کے پاس موجود ٹکٹ جعلی نکلا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر جعلی ٹکٹ پر پرواز پی کے 159 سے باکو جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ حکام نے مسافر کو مزید کارروائی کے لیے اے ایس ایف کے حوالے کر دیا۔