وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

March 30, 2023

فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف سے حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔

مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو عدالتی اصلاحات بل کی منظوری پر مبارک باد دی۔

سربراہ پی ڈی ایم نے وزیراعظم کو اتحادیوں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔