• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق صدر آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری اسلام آباد میں سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد ہوئی۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں میں تحریک عدم اعتماد اور حکومت مخالف تحریک پر بات چیت کی گئی۔

آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا، جبکہ حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔

 دونوں رہنماؤں نے عشائیہ ساتھ کیا، پارٹی اور پی ڈی ایم کے لانگ مارچ پر بھی مشاورت کی۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری اور شہباز شریف کے درمیان کل ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کل بلاول ہاؤس میں ملاقات کے بعد سیاسی رہنماؤں کو عشائیہ بھی دیں گے۔

ملاقات میں سیاسی صورتحال، تحریکِ عدم اعتماد کی پیشرفت پر گفتگو ہوگی، دونوں رہنما ملاقات میں حکومت مخالف لائحہ عمل کو حتمی شکل دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید