ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 32 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی، اسٹیٹ بینک

March 30, 2023

فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 32 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔

مرکزی بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 24 مارچ کو ختم ہوئے ہفتے تک 9 ارب 81 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 35 کروڑ ڈالر کم ہو کر 4 ارب 24 کروڑ ڈالر رہے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 57 کروڑ ڈالر رہے۔