آل پاکستان ٹیکسٹائلز ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی گروتھ کے لیے شرحِ سود میں کمی ضروری ہے۔
لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو اپنی سوچ بدلنا ہو گی، شرحِ سود 6 فی صد پر لائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے مقابلے میں مارک اپ اب بھی بلند ترین سطح پر ہے۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ 30 جولائی کی مانیٹری پالیسی میں ریٹ 6 فیصد کیا جائے، کاروباری برادری کو شرحِ سود پر شدید تحفظات ہیں۔