• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر ملز مالکان کی جانب سے چینی 165 روپے کلو بیچنے کے معاہدے کے باوجود قیمتیں کم نہ ہوسکیں

شوگر ملز مالکان کی جانب سے چینی 165 روپے کلو بیچنے کے معاہدے کے باوجود قیمتیں کم نہیں ہوسکی ہیں، بازاروں میں چینی کی فی کلو پرچون قیمت اب بھی 185 سے 190 کے درمیان ہے۔

ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شوگر مالکان کے 165 روپے کلو کے بعد سے اکبری منڈی سے چینی غائب ہے،  شوگر ملز سے 165روپے کلو کے حکومتی نرخوں پر چینی فراہم نہیں کی جا رہی۔

ایسوسی ایشن  کے مطابق 165 روپے کلو کے حساب سے چینی ملے گی تو حکومتی نرخ پر بیچیں گے، شوگر ملیں 165 روپے ایکس مل پر چینی فراہم کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 4 ماہ کے لیے چینی کی ایکس مل اور پرچون کی قیمتوں کا تعین کر دیا ہے۔

پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق 15 جولائی سے 14 اگست تک چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے اور پرچون قیمت 173 روپے فی کلو فروخت ہوگی۔

15 اگست سے 14 ستمبر تک چینی کی ایکس مل قیمت 167 روپے اور پرچون 175 روپے فی کلو فروخت ہوگی۔

تجارتی خبریں سے مزید