کمشنر کراچی نے چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی۔
کراچی سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق چینی کی نئی ہول سیل قیمت 170 اور ریٹیل قیمت 173 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
احکامات میں کہا گیا ہے کہ نوٹیفیکشن پر ہول سیلرز، ریٹیلر اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز سختی سے عمل کریں۔
کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔