• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی بحران: کل شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندے طلب

رانا تنویر—فائل فوٹو
رانا تنویر—فائل فوٹو

چینی کے ممکنہ بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت نے کل شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو طلب کر لیا۔

اجلاس وفاقی وزیر رانا تنویر کی صدارت میں ہو گا، جس میں چینی کی قیمتوں کے معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں سیکریٹری انڈسٹریز اور چیئرمین ایف بی آر شریک ہوں گے، ڈی جی ایف آئی اے اور چاروں صوبوں کے کین کمشنرز بھی شرکت کریں گے۔

لاہور میں چینی کی مرکزی مارکیٹ اکبری منڈی سے چینی غائب ہے، ڈیلرز کا اسٹاک ختم ہونے کو ہے اور چند روز میں چینی کے بحران کا خطرہ ہے۔

ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شوگر ملوں سے 165 روپے کلو کے حکومتی نرخوں پر چینی فراہم نہیں کی جا رہی، 165 روپے کلو کے حساب سے چینی ملے گی تو ہی حکومتی نرخ پر بیچیں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت ملنے کے بعد چینی کی ایکس مل قیمت 165روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

جس میں ہر ماہ 2 روپے اضافہ ہونا ہے، یعنی آج سے 4 دن بعد چینی کی ایکس مل قیمت میں 2 روپے بڑھنے ہی ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید