• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے بازار چینی کو ترس گئے، شہری پریشان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی کی قلت ہو گئی ہے، دکانداروں کا کہنا ہے کہ چینی کا سرکاری ریٹ 172 روپے فی کلو ہے جبکہ منڈی سے چینی 178 سے 188 روپے کی مل رہی ہے۔ 

دکانداروں کے مطابق پرائس مجسٹریٹ کی گرفتاریوں سے تنگ آ چکے ہیں، اب چینی نہیں رکھیں گے۔

اس صورتحال کے باعث اسلام آباد کے بازار چینی کو ترس گئے اور 4 دن سے چینی دستیاب نہیں۔

حکومت نے چینی کا سرکاری ریٹ 172 روپے فی کلو مقرر کیا لیکن اس پر عمل درآمد نہ ہو سکا، دکانداروں کے مطابق جب خرید مہنگی ہے تو سستی چینی کیسے بیچیں؟

دوسری جانب دکانوں کے چکر لگانے والے شہری کہتے ہیں کہ چینی بنیادی ضرورت ہے لیکن مل نہیں رہی۔

عوام کا کہنا ہے کہ جو ملک چینی کی پیداوار میں خود کفیل ہو وہیں چینی نہ ملے تو پھر دیگر اشیاء پر کیا گلا کریں؟ حکومت اس ضمن میں شفاف طریقہ کار بنائے۔

تجارتی خبریں سے مزید