گوہر خان، زید دربار کا افطار کا بے چینی سے انتظار

March 30, 2023

بھارتی اداکارہ گوہر خان اور ان کے شوہر زید دربار نے اپنی رمضان المبارک روایت کو برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے نہ صرف اس دوران روضے رکھے بلکہ اس دوران کی مزاحیہ ویڈیوز بھی شیئر کیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کس طرح پورے دن کے روضے کے بعد افطار کے وقت بےچینی کے ساتھ کھانے کا انتظار کر رہے ہیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے پیغام میں تحریر کیا کہ "بچپن میں ہم سب نے اس طرح بطور معصوم روزہ دار یہ لمحہ محسوس کیا، آپ نے بھی ایسا محسوس کیا تو اپنی دعا تحریر کریں۔"