میرا جی نے عمرے کی ادائیگی کے بعد کس کے لئے دعا کی؟

March 31, 2023

بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی فلم اسٹار میرا جی نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مدینہ منورہ اور خانہ کعبہ سے مختلف تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ میرا جی خانہ کعبہ کے سامنے کھڑی ہیں اور ان کے عقب میں بیت اللہ کا در ہے اور وہ دعا مانگ رہی ہیں جبکہ دیگر تصاویر میں انہیں مسجد نبویؐ میں تلاوت کلام پاک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


اداکارہ میرا نے خانہ کعبہ کے در سے تصاویر شیئر کی جس کے کیپشن سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے عمرہ 29 مارچ 2023 کو کیا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنے دوستوں اور مستقبل میں بننے والے دوستوں کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔