چیف جسٹس اور صدر کے ریٹائر ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے، شیخ رشید

March 31, 2023

فائل فوٹو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہچیف جسٹس پاکستان اور صدر کے ریٹائر ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے،ہم چیف جسٹس پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہنظریہ ضرورت اور آئین میں جنگ جاری ہے،نظریہ ضرورت ذلیل و رسوا ہوگا اور آئین جیتے گا۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظمعمران خان نے آج رات کور کمیٹی کا اہم اجلاسطلب کرلیا ہے۔الیکشن کے لیے ہم پہلے دن سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے خود کہا آئی ایم ایف کی چھٹی ہوگئی ہے، سکوک کے 2 ارب روپے کے بانڈ روک دیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ساری رات چیف جسٹس پاکستان کے استعفے کی خبریں پھیلائی جاتی رہیں، لیکن چیف جسٹس پاکستان بھی فتح خان بندیال کا بیٹا ہے، تن کے رکھ دے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ججز نے آئین کی پاسداری کرنی ہے، قوم سرخرو ہوگی۔