سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے آمریت قائم کر لی تھی، عطا تارڑ

March 31, 2023

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ کا موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے موازنہ کردیا۔

عطا تارڑ نے موجودہ چیف جسٹس کا موازنہ سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ اور اپنا موازنہ اپنے دادا سابق صدر رفیق تارڑ سے کردیا۔

انہوں نے کہا کہ جب جب سجاد علی شاہ جیسی آمریت قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی، تارڑ بھی ضرور آئے گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ماضی میں سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے آمریت قائم کر لی تھی، آج بھی معاملات جسٹس سجاد علی شاہ پارٹ ٹو کی طرف جارہے ہیں۔