مجھے غصہ جلدی آتا ہے، منوج باجپائی کا اعتراف

March 31, 2023

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار منوج باجپائی نے تسلیم کیا ہے کہ مجھے غصہ جلدی آتا ہے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا گھریلو پس منظر کچھ ایسا تھا کہ میں سب سے بڑا بیٹا تھا، میرے 6 چھوٹے بہن بھائی تھے، تو مجھے بعض دفعہ والد کی طرح فیصلے کرنا پڑتے تھے۔

منوج نے کہا کہ اس بات سے قطع نظر کہ سب سے بڑا ہونے کے باوجود میری عمر 12 برس ہے، لیکن مجھے ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھانا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہے آپ کو ان ذمہ داریوں کا احساس دلایا جائے یا نہیں لیکن آپ ان کا مشاہدہ کرتے ہیں اور احساس رکھنے کا شعور بھی ہوتا ہے۔

منوج باجپائی نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میرے جذبات میں ایک سب سے مضبوط عنصر غصہ بھی تھا، لیکن پچھلے چند سالوں میں کافی کم کر دیا ہے۔