سابق امریکی صدر ٹرمپ منگل کو نیویارک کی عدالت میں پیش ہونگے

March 31, 2023

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کی سہ پہر نیویارک کی عدالت میں پیش ہوںگے۔

جمعہ کو عدالتی آفیشل کی جانب سے جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق جہاں ان پر فرد جرم عائد کیا جائے گا۔

ان کی بطور ایک سابق امریکی کمانڈر انچیف رسمی طور پر عدالت کے سامنے پیش ہونا اور گرفتاری دینا تاریخی اور افسوسناک منظر ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے وکلا اپنے دفاع کےلیے تیار ہیں تو دوسری جانب پراسیکیوٹر (استغاثہ) سابق صدر کے خلاف گرینڈ جیوری کی طرف سے خاموش رہنے کے لیے دی گئی رقم کی تحقیقات کے معاملے پر کیس کا دفاع کریں گے۔

کانگریس میں ری پبلکینز نے اس سارے معاملے کو سیاسی وجوہ قرار دیا ہے۔