سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

April 01, 2023

سعودی عرب میں قنفذہ، سبت الجارہ ہائی وے پر حادثہ میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے، جس کا انتہائی نگہداشت کے شعبے میں علاج کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق حادثہ دو گاڑیوں کے آمنے سامنے سے ٹکرانے کی وجہ سے ہوا ہے۔