پرستار کا نک جونس کو گھر داماد بننے کا مشورہ

April 01, 2023

امریکی گلوکار اور اداکار نک جونس جو آج کل زیادہ تر وقت ممبئی میں گزار رہے ہیں، انہیں بھارتی مداحوں نے گھر داماد بننے کا مشورہ دے دیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر تصویر میں انہیں بالکونی میں کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، عقب میں ممبئی کی عمارتیں نظر آ رہی ہیں۔

بیٹی مالٹی میری کی پیدائش کے بعد نک جونس پہلی بار بھارت آئے ہیں، وہ اپنی اہلیہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ امریکا میں رہتے ہیں۔


آج انہوں نے کُرتہ پہن کر تصویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ بھارت کو کتنا یاد کر رہے تھے۔

نک کی تصویر پر مداحوں نے کمنٹ کرکے کہا کہ گھر داماد بن جائیں۔

کئی پرستاروں نے انہیں ’جی جو‘ کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ نک جونس ہمارے قومی ’بہنوئی‘ ہیں۔