امریکا، متعدد ریاستوں میں طوفانوں سے 21 افراد ہلاک

April 02, 2023

امریکا کی وسط مغربی اور جنوبی ریاستوں میں طوفانوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 21 ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ نقصانات ریاست آرکنسا، الی نوائے، انڈیانا، مسی سپی اور ٹینے سی میں ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق طوفانوں کی وجہ سے سات لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔

حکام کے مطابق درجنوں افراد اسپتال میں داخل ہیں جبکہ وسیع پیمانے پر املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔