بجلی، گیس کے بل کی طرح مفت آٹا بھی گھروں تک پہنچایا جا سکتا ہے: ڈاکٹر یاسمین راشد

April 02, 2023

یاسمین راشد— فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نےمفت آٹے کےحصول کے لیے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی، گیس کے بل گھر گھر پہنچ سکتے ہیں تو مفت آٹا بھی مستحقین کے گھروں میں پہنچ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ فیصل آباد میں ملت روڈ پر مفت آٹا لینے کے لیے آیا شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر 50 سال تھی۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ورثاء کے مطابق متوفی دل کا مریض تھا جو طبعی موت کا شکار ہوا ہے۔