اسلامی ترقیاتی بینک: 403 ملین ڈالرز کے3 منصوبوں کی مالی اعانت کی منظوری

April 02, 2023

فوٹو بشکریہ سعودی میڈیا

اسلامی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے اجلاس میں سماجی و اقتصادیترقی کے لیے 3 منصوبوں کی مالی اعانت کی منظوری دی گئی ہے۔

سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے 403 ملین ڈالرز کے 3 منصوبوں کی مالی اعانت کی منظوری۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصر میں تیز رفتار الیکٹرک ٹرین منصوبے کے لیے 318 ملین ڈالر مختص کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق کرغیزستان میں بجلی کی ترسیل اور تجارتی منصوبےکے لیے 13 ملین ڈالر کی اضافی فائنانسنگ کی منظوری دی گئی، اس منصوبے کا مقصد افغانستان اور پاکستان میں بجلی کی طلب کو پورا کرنا ہے۔

زلزلے سے متاثرہ ترکیہ اور شام کو اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے ہنگامی امداد فراہم کرنے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں تاجکستان میں تعلیم کی ترقی کے لیے 35 ملین ڈالرز کی رقم بھی مختص کی گئی۔