ہیمو فیلیا 2023ء کے تناظر میں

April 17, 2023

(یومِ ہیموفیلیا کی مناسبت سے خصوصی تحریر)

خون کے امراض میں مبتلا مریضوں کی زندگی بے پناہ مشکلات سے دوچار رہتی ہے ۔اِن مختلف امراض میں سے ایک مرض ہیمو فیلیا بھی ہے۔ ہیمو فیلیا کو ایک شاہی بیماری کہا گیا ہے جس نے 19ویں اور 20ویں صدی میں انگلینڈ، جرمنی، روس اور اسپین کے شاہی خاندان کو متاثر کیا تھا، انگلینڈ کی ملکہ وکٹوریہ جنہوں نے 1837-1901تک حکومت کی ،خیال کیا جاتا ہے کہ ہیمو فیلیا بی ا فیکٹر09کی کیرئیر تھیں اور انہوں نے یہ جین اپنے 09میں سے 03 بچوں میں منتقل کی اور پھر یہ بیماری مختلف صورتوں میں نسل در نسل منتقل ہوتی رہی ۔ ہیمو فیلیا ایک موروثی بیماری ہے جِس سے عام طور پرزیادہ تر مرد حضرات متاثر ہوتے ہیں ہیمو فیلیا اے جو کہ فیکٹر۔8کی کمی کے باعث ہوتا ہے اور ہیمو فیلیا B جو کہ فیکٹر9کی کمی کے باعث ہوتا ہے، اِ س بیماری میں مبتلا مریضوں میں خون جمانے والے ذرات کی کمی ہوتی ہے جِس کی وجہ سے معمولی سی چوٹ یا زخم آنے کی صورت میں متاثرہ حصے سے زیادہ خون بہہ جانے کا خدشہ ہوتاہے۔ ایک صحتمند فرد میں فیکٹر8اور فیکٹر9کی نارمل مقدار 50IU-200IU تک ہو تی ہے اگر کوئی فرد ہیمو فیلیا کا شکار ہو تو اِس مقدار ہی کی بنیاد پر مرض کی شدت کا تعین کیا جاتا ہے۔

اگر خون میں یہLevel 01 فیصد سے کم ہوتو(Severe) شدید ہیمو فیلیا اور یہ مقدار اگر 01-05 فیصد ہو تو (Moderate) یعنی درمیانے درجہ کا ہیمو فیلیا اور 05 فیصدسے زیادہ ہو تو( Mild ) کم شدت کا ہیموفیلیا کہلائے گا۔ اِس بیماری کا علاج صاف اور صحت منداجزائے خون کا بروقت انتقال ہے جسے FFP (Fresh Frozen Plasma) بھی کہا جاتا ہے یا (Dry Factor) ہیں جو کہ انجکشن کی صورت میں دستیاب ہیں ہیمو فیلیا میں مبتلا مریض کسی بھی قسم کا بھاری جسمانی کام یا ورزش نہیں کرسکتا۔ایک اندازے کے مطابق ہر 4000 تا 5000 میں سے ایک بچہ ہیمو فیلیا۔A اور ہر 10000 تا20000 میں سے ایک بچہ ہیمو فیلیا ۔B سے متاثر ہو کر پیدا ہوتا ہے۔ ہر سال ورلڈ ہیمو فیلیا ڈے17 اپریل کو منایا جاتا ہے ،جس کا مقصد لوگوں میں اس بیماری کے بارے میںہم آہنگی پیدا کر نا اور ان مریضوں کے علاج کیلئے آسا نیاں اور سہولتوں میں اضا فہ کر نا ہے تاکہ اس مر ض کے شکار افراد کی زندگیوں کو بہتر اور محفوظ بنایا جا سکے ۔ اِس دن کو فرینک شنیبل(Frank Schnabel) کی تاریخ پیدائش کی مناسبت سے منایا جاتا ہے فرینک شنیبل WFH) ( ورلڈ فیڈریشن آف ہیمو فیلیا کے بانی بھی تھے ۔

اِس سال اس دن کا موضوع گزشتہ برس کے موضوع کا تسلسل ہی ہے ۔

Prevention of Bleeds as the Global Standard of Care Access for All: جس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہیمو فیلیا اور دیگر خون کی بیماریوں کو عالمی معیار کے مطابق علاج معالجہ کی سہولتیں دی جائیں تاکہ یہ مریض بھی اچھی زندگی گزار سکیں ۔بد قسمتی سے بہت سی اور بیماریوں کے ساتھ ساتھ ہیمو فیلیا کی جانب بھی حکومت پاکستان کا رجحان بالکل بھی نہیں ہے ملک میں اس مرض میں مبتلا بچوں کے لئے تجو یز کردہ سینٹر موجودہ نہیں ہے جس کی حکومتی سطح پر دیکھ بھال کی جائے ۔حکومت کو چاہئے کہ ہیمو فیلیا کے مضمون کو نصاب کا حصہ بنائے اور آگاہی میں مددکرے ۔ ہیموفیلیا کے مرض پر کام کرنے والے ادارے جس میں ایک بڑا نام سندس فاؤنڈیشن بھی ہے جو اپنی مدد آپ کے تحت ہیمو فیلیا تھیلے سیمیا اور خون کے دیگر امراض میں مبتلا 7000مریضوں کا علاج معالجہ بلا معا وضہ کر رہا ہے ادارے میں نہ صرف بچوں کا علاج معالجہ کیا جاتا ہے بلکہ جدید آلات سے آراستہ ڈینٹل اور فزیو تھراپی کے ذریعے بھی مریض مستفید ہو رہے ہیں ۔ پاکستان میں سندس فاؤنڈیشن کے 8سینٹرزکام کر رہے ہیںجو کہ لاہور ،گجرانوالہ ، گجرات ،سیالکوٹ ، وزیرآباد ، حافظ آباد ، فیصل آباد اور اسلام آباد میں واقع ہیں ۔ مزید یہ کہ منو بھائی کے عزم کو آگے بڑھاتے ہو ئے لاہور میں 200بستروں پر مشتمل اسپتال کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے آپ اس اسپتال میں اپنے عطیات کے ذریعے والدین یا عزیزوں کے نام پر کمرہ ،وارڈ،بلاک منسوب کرا سکتے ہیں جو مریضوں کیلئے صدقہ جاریہ ہو گا ۔اس ساتھ ساتھ اپنی زکوٰۃ وعطیات سُندس فاؤنڈیشن کو دیں تاکہ ہیمو فیلیا ،تھیلے سیمیا جیسی مہلک بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا علاج معالجہ جاری رکھا جاسکے۔ تو آیئے ہم سب مل کر اس عظیم مشن کا حصہ بنیں اور اپنے حصے کی شمع جلائیں ۔

دُعا ہے اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اس مشن میں استقامت عطا فرمائے۔ آپ اپنی زکوٰۃ وعطیات ان بینک میں جمع کروا سکتے ہیں۔

MCB Bank Limited

Shadman Branch, Lahore

Account Title: Sundas Foundation

Account No: 0974 8718 1100 9130 Branch Code : 0776

Allied Bank Limited

Shadman Colony Branch, Lahore. Account Title: Sundas Foundation

Account Number: 0010012282530015

Branch Code:0227

(صاحب ِمضمون صدر سُندس فائونڈیشن ہیں)

(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)