بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف ایک اور پروپیگنڈا بےنقاب ہوگیا

May 10, 2023

ایشیا کپ 2023 کےلیے بنگلادیش اور سری لنکا نے پاکستان کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کو مسترد نہیں کیا۔

بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف ایک اور پروپیگنڈا بےنقاب ہوگیا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بنگلادیش اور سری لنکا نے اس علاقائی ایونٹ کےلیے پاکستان کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کردیا ہے۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں موجود ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش اور سری لنکا نے پاکستان کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کو مسترد نہیں کیا۔ ان دونوں ممالک نے پاکستان میں کھیلنے سے بھی انکار نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش اور سری لنکا نے متبادل وینیوز کے طور پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پر اعتراضات اٹھائے تھے۔