انٹر بینک میں ڈالر 35 پیسے تک سستا اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا

May 18, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 35پیسے تک کم ہو گئی،اوپن مارکیٹ میں 2روپے بڑھ گئی ،یورو کی قیمت مستحکم ،پاؤنڈ کی قیمت میں 50پیسے تک کی کمی ، فار یکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کی کمی سے 284.90روپے سے کم ہو کر 284.80 روپے اور قیمت فروخت 35پیسے کی کمی سے 285.50 روپے سے کم ہو کر 285.15روپے ہو گئی ہے۔