انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 85 پیسے کا اضافہ

May 19, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ، روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمتمیں 85پیسے کا اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہی ، یورو کی قیمت میں ایک روپے تک اور پاونڈ کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہرپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 60پیسے کے اضافے سے 284.80روپے سے بڑھ کر 285.40 روپے اور قیمت فروخت 85پیسے کے اضافے سے 285.15روپے سے بڑھ کر 286.00روپے ہو گئی ہے ،تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 295.00روپے اور قیمت فروخت 298.00روپے پر برقرار رہی ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 20پیسے کے اضافے سے 318.80 روپے سے بڑھ کر 319.00روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کے اضافے سے 322.00روپے سے بڑھ کر 323.00روپے ہو گئی ہے جبکہ 2 روپے کے اضافے سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 366.00 روپے سے بڑھ کر 368.00روپے اور قیمت فروخت 370.00 روپے سے بڑھ کر 372.00روپے ہو گئی ہے، دریں اثنا جمعرات کو اسٹیٹ بینک کا ڈالر کلوزنگ ریٹ 22 پیسے کے اضافے سے 285.62 روپے ہو گیا ہے۔