راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)علیمہ خان اور ان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے باہر دیا گیا دھرناختم کردیا،عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ان کی تین بہنوں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ہمراہ منگل کی شاماڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیاتھا ،تاہم رات گئے پولیس سے مذاکرات کے بعد وہ دھرناختم کرکے گورکھ پور کے راستے واپس چلی گئیں ،اس سے قبل گزشتہ دودھرنوں میں پولیس نے واٹرکینن کے ذریعے پانی پھینک کر دھرنے ختم کروائے تھے ۔