• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت اور کویتی کمپنی کا اشتراک، 3 اہم سنگ میل عبور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ اسٹریٹجک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے انفرااسٹرکچر، توانائی، جدت اور ماحولیاتی پائیداری کے شعبوں میں نئے معیارات قائم کر رہی ہے۔ صوبے نے منگل کے روزکویت کی انرٹیک ہولڈنگ کمپنی کے اشتراک سے تین بڑے سنگ میل عبور کیے۔وزیرِ اعلی ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں نبیسر واجیہر واٹر سپلائی منصوبے کی کمرشل آپریشنز تاریخ کی تکمیل، این ای ڈی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے لیے کنسیشن معاہدے پر عمل درآمد اور ٹی پی فور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے‘مجموعی طور پر یہ منصوبے 740 ملین امریکی ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی نمائندگی کرتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے نبیسر وجیہر واٹر سپلائی منصوبے کو ایک تاریخی کامیابی اور سندھ کی تاریخ کے سب سے بڑے اور پیچیدہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ تھر کوئلہ پاور پلانٹس کو پانی کی قابلِ اعتماد اور پائیدار فراہمی یقینی بنائے گا۔

اہم خبریں سے مزید