انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 20 پیسے بڑھ گئی

May 20, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ، روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 20 پیسے بڑھ گئی ،اوپن مارکیٹ میں استحکام، یورو کی قیمت میں 2روپے تک کا اضافہ، پاونڈ بھی 2.50روپے تک مہنگا ہو گیا ، جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے کے اضافے سے 285.40 روپے سے بڑھ کر 285.45 روپے اور قیمت فروخت 20 پیسے کے اضافے سے 286.00 روپے سے بڑھ کر 286.20 روپے ہو گئی ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 295.00 روپے اور قیمت فروخت 298.00 روپے پر مستحکم رہی ، یورو کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 319.00 روپے سے بڑھ کر 320.00 روپے اور قیمت فروخت 2 روپے کے اضافے سے 323.00 روپے سے بڑھ کر 325.00 روپے ہو گئی ہےجبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 1.50 روپےکے اضافے سے 368.00 روپے سے بڑھ کر 369.50 روپے اور قیمت فروخت 2.50 روپے کے اضافے سے 372.00 روپے سے بڑھ کر 374.50 روپے ہو گئی ہے ، دریں اثنا جمعہ کو اسٹیٹ بینک کا ڈالر کلوزنگ ریٹ 20 پیسے کے اضافے سے 285.62 روپے سے بڑھ کر 285.82 روپے ہو گئی ہے۔