سونے کی قیمت میں 1000 روپے فی تولہ کمی

May 20, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ ، سونے کی قیمت میں 1000 روپے فی تولہ کی کمی ،چاندی بھی 50روپے فی تولہ سستی ہو گئی ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1976 ڈالر سے کم ہو کر 1964 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1000 روپے فی تولہ کی کمی سے 2 لاکھ 32ہزار 600 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کی کمی سے ایک الکھ 99ہزار 417 روپے ہو گئی ہے جبکہ 50 روپے فی تولہ کی کمی سے چاندی کی قیمت 2900 روپے سے کم ہو کر 2850 روپے فی تولہ ہوگئی۔