پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچز پر پیش رفت نہ ہوسکی

May 25, 2023

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا میں ون ڈے میچز شامل کرنے پر پیشرفت نہ ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا بورڈز کے درمیان چند ہفتے قبل سیریز میں ون ڈے میچز شامل کرنے سے متعلق بات ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز نے ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے ون ڈے میچز شامل کرنے پر بات کی اور ون ڈے میچز کی تجویز کو ختم نہیں کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں اس معاملے پر حتمی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے جولائی میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے، دورے میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ کے 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔