پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 87 پوائنٹس کی کمی

May 25, 2023

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 87 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس کمی کے 41 ہزار 29 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 262 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 12 کروڑ 53 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 5 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 214 ارب روپے ہے۔