• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت کشیدگی: وزیر خزانہ کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس، مالیاتی صورتحال کا جائزہ

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب — فائل فوٹو
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب — فائل فوٹو

بھارتی جارحیت کے بعد کشیدگی کے پیش نظر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں مالیاتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی اور مالیاتی مارکیٹ کے تسلسل اور قومی اقتصادی سلامتی کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ای سی پی، سیکریٹری خزانہ اور وزارتِ خزانہ کے حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں اسٹاک مارکیٹ، قرضہ جاتی مارکیٹ، زرمبادلہ اور انٹربینک مارکیٹس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے ملکی مالیاتی نظام کے استحکام اور تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔

تجارتی خبریں سے مزید