پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں شدید مندی کے بعد 100 انڈیکس واپسی کی راہ پر گامزن ہے۔
کاروبار آغاز پر بازار حصص میں 6 ہزار 560 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تھی تاہم اس کے بعد مارکیٹ کچھ حد تک سنبھل گئی اور 100 انڈیکس نے 5 ہزار سے زائد پوائنٹس ریکور کیے۔
100 انڈیکس ایک ہزار 845 پوائنٹس میں کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 722 پر آگیا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 457 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 568 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔