یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی

May 25, 2023

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کا گھی اور کوکنگ آئل سستا ہوگیا،قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پرکوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 76 روپے تک کم کردی گئی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت میں 69 روپے تک کمی کی گئی ہے، قیمتوں میں کمی کا اطلاق 26 مئی سے ہوگا۔