ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 20 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی کمی

May 25, 2023

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 20 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 19 مئی تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 9 ارب 73 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کم ہو کر 4 ارب 19 کروڑ ڈالر رہے۔

اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 8 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 53 کروڑ ڈالر رہے۔