برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ سے تیز رفتار گاڑی ٹکرا گئی، ڈرائیور گرفتار

May 25, 2023

10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے دروازوں سے ٹکرانے والی گاڑی

برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے دروازوں سے تیز رفتار گاڑی ٹکرا گئی، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق شام 4 بجکر 20 منٹ پر ایک گاڑی ڈاؤننگ اسٹریٹ کے دروازوں سے ٹکرا گئی۔

پولیس نے بتایا کہ مسلح افسران نے جائے وقوعہ سے ایک ملزم کو مشتبہ مجرمانہ سرگرمی اور خطرناک ڈرائیونگ کے الزام میں گرفتار کیا۔

حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے۔

عینی شاہد نے بتایا کہ ڈرائیور کی عمر 50 برس کے قریب ہوگی، گاڑی ٹکرانے کے بعد پولیس نے ڈرائیور پر اسلحہ تان لیا تھا۔

پولیس نے وائٹ ہال آنے والے ٹریفک کو روکنے کیلئے ناکہ بندی کردی ہے۔

وائٹ ہال ڈاؤننگ اسٹریٹ کے قریب وہ مرکزی شاہراہ ہے جہاں متعدد سرکاری دفاتر ہیں۔