عوام کی کسی کو فکر نہیں‘ رحیم کاکڑ

May 27, 2023

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ و دیگر نے بیان میں کہا ہے کہ حکمرانوں کو مہنگائی و بیروزگاری کے ستائے عوام کی کوئی فکر نہیں،حکومتی خاموشی قابل گرفت عمل ہے، عوام ان نااہل حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریلیف دینے کی بجائے عوام کو مہنگائی و بیروزگاری کی دلدل میں دھکیل دیا گیا دو وقت کی روٹی کا حصول بھی عوام کیلئے مشکل ہوگیا۔ درایں اثناء انہوں نے بیان میں کہا کہ پاکستان 23کروڑ عوام کا ملک ہے اور اس کے اصل مالک عوام ہیں ۔ پی ٹی آئی اپنا مقدمہ عوام کی عدالت میں چھوڑتی ہے جو خودفیصلہ کریں گے۔