شاداب ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے ڈیبیو میچ میں زخمی

May 27, 2023

اسکرین گریب

انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سسیکس کی جانب سے ڈیبیو میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان انجری کا شکار ہو گئے۔

سمرسیٹ کے خلاف میچ میں ٹام کوہلر کیڈمور کا اونچا کیچ پکڑنے کی کوشش میں شاداب کی ساتھی فیلڈر ناتھن میک اینڈریو کے ساتھ شدید ٹکر ہوئی۔

فیلڈرز کے ٹکرانے کی وجہ سے میچ 10 منٹ رکا رہا، سسیکس کے میڈیکل اسٹاف نے گراؤنڈ میں طبی امداد دے کر کھلاڑیوں کو کھڑا کیا۔

کنکشن پروٹوکولز مکمل کرنے کے بعد نیتھن میک اینڈریو نے اپنے چار اوورز مکمل کیے جبکہ شاداب خان پروٹوکول کی وجہ سے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

سسیکس کے ہیڈ کوچ پال فبریس کے مطابق شاداب خان کی مانیٹرنگ جاری ہے، وہ بہتر ہیں ان کی گردن میں تکلیف ہے ۔

دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ یہ سب سے بہتر ہے کہ انہیں کو گراؤنڈ سے باہر لے جایا جائے، نروس اور کنکشن کی وجہ سے سب احتیاط کی گئی ،یہ بد ترین صورتحال بھی ہو سکتی تھی لیکن کرکٹرز اب بہتر ہیں۔