جنوبی کوریا، پرواز کے دوران جہاز کا دروازہ کھولنے والے مسافر نے پولیس کو بیان دیدیا

May 27, 2023

فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

جنوبی کوریا میںایشیانا طیارے کے مسافر کے ڈیگو ایئر پورٹ پر لینڈنگ سے قبل ہی طیارے کا دروازہ کھولنے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایگزٹ کے ساتھ بیٹھے مرد مسافر نے لینڈنگ سے 2 یا 3 منٹ قبل زمین سے تقریباً 200 میٹر (656 فٹ) کے فاصلے پر ہوائی جہاز کا دروازہ کھول دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ایسا کرنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا جس نے اب پولیس کو بتایا ہے کہ اس نے ایسی حرکت کیوں کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مسافر نے پولیس کو بتایا کہ وہ آرام دہ محسوس نہیںکر رہا تھا اور جہاز سے جلد اترنا چاہتا تھا۔

مسافر نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ وہ حال ہی میں اپنی ملازمت کھونے کے بعد تناؤ کا شکار تھا۔

سوشل میڈیا پر زیرِ حراست مسافر کا بیان سامنے آنے کے بعد لوگوں نے اس پر غصے اظہار کیا ہے۔

انٹرنیٹ پر صارفین کا کہنا ہے کہ مسافر کی اس لاپرواہی اور غلطی سے تمام مسافروں کی جان جاسکتی تھی۔

واضح رہے کہ طیارے میں سوار 9 مسافروں کی دروازہ کھلنے کے باعث حالت غیر ہوگئی تھی جنہیں سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی جس کے باعث انہیں مقامی اسپتال منتقل کرنا پڑا تھا۔